قلات ، ڈیرہ مراد جمالی و دکی میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات ، ڈیرہ مراد جمالی اور دکی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد قتل ہوگئے۔

قلات پس شہر میں نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اصغر زہری سکنہ روشیر قلات نامی ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

مزید کارروائی قلات پولیس کررہی ہے۔

اسی طرح ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے تمبو میں چچا نے فائرنگ کرکے اپنی بھتیجی کوقتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خان کوٹ پولیس تھانے کی حدود گوٹھ سلیمان میں مبینہ طور گھریلو نا چاقی کی بناء پر چچا نے فائرنگ کرکے اپنی اٹھارہ سالہ بھتیجی کوقتل کر دیا۔

پولیس واقعے کی مذیذ تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا دکی میںغریب آباد کے علاقے کلی ملک علی محمد ناصر میں فائرنگ سے خاتون اور بچائو کرنے والے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں بیچ بچا ئوکرنے والا اقبال ولد بہادر میانی، نیک نظر کی زوجہ اور اسکا بیٹا عبدالرحمن زمریانی شامل ہیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی منتقل کردئیے۔

زخمیوں کو پیٹ میں گولیاں لگی ہیں۔

لڑائی جھگڑا 25 لاکھ روپے کے لین دین پر پیش آیا ہے۔

دونوں گروہوں کے درمیان افطاری سے قبل بھی تلخ کلامی ہوئی تھی۔

ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں ۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب الٹا قدرتی ایریا میں چوکیدار کی فائرنگ سے مزدور ہلاک ہوگیا۔

ہلاک مزدور کی شناخت سعید اللہ ولد شیر دل سواتی کے نام سے ہوگئی ہے۔
لاش ضروری کارروائی کے بعد الپوری شانگلہ روانہ کردی گئی۔

واقعہ مزدور اور چوکیدار کے درمیان تلخ کلامی پر پیش آیا ہے۔

چوکیدار فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Share This Article