بولان میں ٹرک اور کار میں تصادم سے 2 افراد ہلاک ، کوئٹہ سے پولیس اہلکار کی نعش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میں ٹرک اور کار میں تصادم سے 2 افرادہلاک ہوگئے جبکہ کوئٹہ سے پولیس اہلکار کی نعش برآمدہوئی ہے۔

بدھ کو بولان کے علاقے پنجرہ پل کے قریب کار اور مزدا کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ نے نعشیں اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

دوسری جانب بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں  پولیس اہلکار کی نعش برآمدہوئی ہے۔

گزشتہ روز تھانہ شہید امیر محمد دستی کی حدود سے ایک شخص کی لاش ملی جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کی شناخت محمد کاشف ، بی سی کانسٹیبل کے نام سے کی گئی ۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

Share This Article