اوتھل یونیورسٹی میں طلبا کا جرگہ، تعلیم دشمن پالیسیاں یکسر مسترد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوتھل میں لوامز (اوتھل یونیورسٹی) کی ریاستی ملٹرائزیشن کے خلاف بلوچ طالبعلموں نے ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا۔

لسبیلہ یونیورسٹی کی ریاستی ملٹرائزیش، طالبعلموں کی جاری حالیہ پروفائلنگ ، ہراسمنٹ ، کتاب اسٹالوں و دیگر سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں ، تعلیمی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی وجہ سے نام نہاد ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے طلباء کو رسٹکیشن اور وارننگ لیٹر دینے کے خلاف آج لسبیلہ یونیورسٹی میں ایک گرینڈ میٹنگ رکھا گیا ۔

جرگے میں سینکڑوں کی تعداد میں بلوچ طالب علموں نے شرکت کرکے تعلیم دشمن پالیسیوں کو یکسر مسترد کیا اور بھرپور یکجہتی کا ثبوت دے دیا۔

لوامز (اوتھل یونیورسٹی ) کی ریاستی ملٹرائزیشن کے پالیسیوں کے خلاف لوامز اسٹوڈنٹس کی جانب سے احتجاجی تحریک جاری ہے جس کے تحت آج گرینڈ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور کل سے بھرپور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

Share This Article