مستونگ : کردگاپ میں دھرنا جاری، ڈاکٹر ماہ رنگ کی شرکت و خطاب 

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مستونگ کے علاقے کردگاپ میں لاپتہ افراد لواحقین کے دھرنا 9 دنوں سے جاری ہے۔

آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی کے مرکزی رہنما کامریڈ بیبرگ بلوچ و دیگر شرکت کر کے لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی۔

جبکہ اس موقع پر دھرنے سے انہوں نے لاپتہ افراد کے لواحقین نے خطاب بھی کیا۔

داکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے خلاف پورے قوم کو منظم ہوکر آواز اٹھانا ہوگا ، ریاست جبری گمشدگیوں کے ذریعے بلوچ کو خاموش کرنا چاہتا ہے جو ناممکن ہے ،آج بلوچ بقا کا سوال ہے ، جبری گمشدہ افراد کی بہادر مائیں اور بہنیں اس جبر کے خلاف کھڑے ہیں۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ سے تفتان جانے والا روٹ گزشتہ 9 دنوں سے بند ہے۔ ان 9 دنوں کے دوران ہمیں محض طفل تسلیاں دی گئیں اور انتظامیہ نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا لہٰذا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے دھرنے میں مزید شدت لائیں گے۔

دریں اثناء اس موقع پر بی وائی سی مستونگ کے زون کے عہدیداران و کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Share This Article