حماس کا غزہ پٹی میں عارضی جنگ بندی سے انکار

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

حماس کے وفد نے مصری جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ سے ملاقات میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد، اسرائیلی یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی ہے۔

حماس نے غزہ کی پٹی میں عارضی جنگ بندی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمد درویش کی سربراہی میں ایک وفد نے قاہرہ میں مصری جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ میجر جنرل حسن رشاد سے ملاقات کی ہے، جس میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد اور مختلف مراحل میں قیدیوں کے تبادلے سمیت ’بہت سے اہم امور پر مثبت اور ذمہ دارانہ انداز میں بات چیت ہوئی۔‘

حماس کے وفد نے معاہدے کی تمام شرائط پر عمل کرنے اور فوری طور پر دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع کرنے، کراسنگ کھولنے اور امدادی سامان کو بغیر کسی پابندی یا شرائط کے سیکٹر میں داخل ہونے کی اجازت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

حماس نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی کے انتظام کے لیے آزادانہ قومی رہنماؤں پر مشتمل ایک کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔

حماس کے مطابق یہ کمیٹی اس وقت تک کام کرتی رہے گی جب تک فلسطینی ایوان کو منظم نہیں کیا جاتا اور قومی، صدارتی اور قانون سازی کے تمام سطحوں پر عام انتخابات کا انعقاد نہیں ہو جاتا۔

Share This Article