بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں کے خدشے کے پیش نظرحکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے اور عوام کو احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔
ا س سلسلے میں ڈی آئی جی بلوچستان کی جانب سے انتظامیہ کو جاری کردہ لیٹر جس میں ہائی الرٹ رہنے اور احتیاط کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔
لیٹر میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بی ایل اے، بی ایل ایف اور براس کی جانب سے اہم سرکاری عمارات اور حساس مقامات پر حملہ ہو سکتا ہے ۔
عوام سے بھی احتیاط کرنے کی پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ اپنی بلا وجہ کی حرکت کو کم کریں۔