بلوچستان کے ضلع چاغی میں ڈی سی نے ڈیوٹی سے انکار پر 4 لیویز اہلکاروں کو معطل کردیا۔
ڈپٹی کمشنر چاغی نے ڈیوٹی سے انکارپر لیویز فورس کے 4 سپاہیوں کو معطل کردیا۔
چاروں اہلکاروں کی شناخت اسرار احمد ،نسیم اللہ ،مسعود خان اور عبدالغفار کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چاغی عطاالنعیم محمد حسنی نے جمعہ کے روز مذکورہ اہلکاروں کو ڈیوٹی سے انکارکرنے پر معطل کردیا۔