ضلع کیچ:پاکستانی فوج کاآپریشن پانچ افراد حراست بعد لاپتہ

0
1076

پاکستانی فوج کا شہید فدائین کے گھروں پر حملہ،خواتین و بچوں پر تشدد،پانچ افراد حراست بعد نامعلوم مقام پر منتقل
پاکستانی فوج نے ضلع کیچ کے علاقوں مند، دشت، کولواہ میں آپریشن کر کے پانچ افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے ضلع کیچ کے علاقے دشت جتانی بازار میں چھاپہ مارکر شہید فدائی تسلیم کے تین بھائیوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں مجیب،ندیم اور نیاز شامل ہیں۔

دریں اثنا پاکستانی فوج نے مند بلوچ آباد میں فدائی سلمان بلوچ کے گھر پر چھاپہ مارکر خواتین و بچوں کو شدید ذہنی تشدد کا نشانہ بناکر گھروں کے تمام موبائل فون تحویل میں لے کر اپنے ساتھ لئے گئے،

دوسری جانب کولواہ کے علاقے ڈنڈار نگور میں پاکستانی فوج نے گزشتہ رات تین بجے کے وقت ایک گھر پر دھاوا بول کر دو بھائیوں کوحراست بعد آرمی کیمپ میں منتقل کردیا دونوں بھائیوں کی شناخت غوث بخش ولد محمد بخش اور بلال ولد محمد بخش ناموں سے ہوئی ہے

مقامی ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے جب اپنے پیاروں کو بچانے کے لئے مزاحمت کی تو فوج نے ان پر شدید تشدد کردیا جس سے ایک خواتین شدید زخمی ہوکر بیہوش ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here