بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کوجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ تحصیل تمپ کے علاقے گومازی سے ایک لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔
تربت شہر سے اطلاعات کہ گزین لیاقت ولد لیاقت نامی ایک ناجوان جوجماعت نہم کا طالب علم ہے کوگذشتہ روز پیر کی شام آپسر سے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزین لیاقت سید ہاشمی گرائمر اسکول تربت میں جماعت نہم کا طالب علم اور گیشکور آواران سے تعلق رکھنے والے بی ایس او پجار کے سابقہ کیڈر لیاقت بلوچ کے فرزند ہیں۔
دوسری جانب تمپ سے جبری لاپتہ نوجوان بازیاب ہوگیا۔
کیچ کے علاقہ تمپ کے نواحی گاؤں گومازی سے 13 فروری 2025 کو فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ نوجوان حسرت خلیل ولد میر خلیل نیکی گذشتہ روز 3 مارچ 2025 کو بخیریت بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا۔
خاندان والوں نے ان کے بازیابی کی تصدیق کی ہے ۔