بلوچستان کے علاقے پشین میں فائرنگ اور تربت میں روڈ حادثے سے 2 افرادہلاک ہوگئے جبکہ ضلع گوادر کے تحصیل جیونی سے ایک سوختہ نعش برآمدہوئی ہے ۔
پشین کے علاقے منزرئی کے قریب شیرو براوزئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
آج بروز پیر کوظہر کی نماز کے بعد پشین کے علاقے شیروبراوزی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صلاح الدین نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق واقع کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب تربت میں میرانی ڈیم روڈ پر ایک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوارہلاک ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشت کے رہائشی داؤد ولد مرید موٹر سائیکل پر سوار تھے جب ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔
حادثے کے نتیجے میں داؤد شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کے بعد متعلقہ حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
علا وہ ازیں ضلع گوادر کی تحصیل جیونی کے علاقے روبار سے ایک سوختہ نعش برآمد ہوئی ہے۔
نعش کا سر صحیح حالت میں ہے تاہم پورا دھڑ بری طرح جل چکا ہے ۔
نعش کی شناخت شاہد ولد عبد الحمید سکنہ شمبے اسماعیل وارڈ گوادر کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی حکام نے موقع پر پہنچ کر علاقے سے نعش ہسپتال منتقل کردی۔