مشکے میں فورسز کاایک گھر پرحملہ، خواتین وبچوں پرشدید تشدد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مشکے میں سیکوڑتی فورسز و ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے ایک گھر پر حملہ کرکے خواتین بچوں کو شیدید تشدد کا نشانہ بنایا۔جس سے ایک خاتون شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

سنگرمیڈیاکو ملنے والی مقامی ذرائع کے مطابق آج بروزبدھ کو علی الصبح مشکے کے علاقے ہارونی ڈن میں پاکستانی فورسز اور اس کے لءپالک ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے رسول بخش نامی ایک شخص کے گھرمیں گھس کرخواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر زدو کوب کیا۔جس سے نصرت نامی خاتون شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فورسز و ڈیتھ اسکواد کے اہلکاروں نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بلوچ مسلح آزادی پسندوں کے حوالے سے پوچ گچھ کی۔ اورخواتین کی جانب سے عدم معلومات پر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناکر زدو کوب کیا۔

واضع رہے کہ بلوچستا ن بھر میں فورسز و ڈیتھ اسکوڈ اہلکاروں کی جانب سے اس طرح کے واردات وجرائم روز کا معمول ہیں جس کی وجہ سے بلوچستان بھر میں لوگوں میں ایک خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment