مستونگ و تربت سے 2 نوجوانوں کی نعشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور تربت سے 2 نوجوانوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مستنوگ برآمد نعش کی شناخت تنویر احمد ولد محمد حسین بنگلزئی کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ تربت سے برآمد نعش کی شناخت وفا ولد اللہ بخش سکنہ پروم پنجگور کے نام سے ہو گئی ہے ۔

تنویر احمد کی نعش مستونگ کے نواحی علاقے لاکھا میں روڈ کنارے سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا ہے۔

جبکہ ضلع کیچ میں سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے عبدوی بارڈر پر ایک شخص کی لاش لیویز فورس کے حوالے کردیا جنہیں لیویز فورس نے ہسپتال پہنچایا۔

نعش کی شناخت وفا ولد اللہ بخش سکنہ پروم پنجگور کے نام سے کی گئی جسے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں جنہیں ممکنہ طور پر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔

Share This Article