بلوچی کے معروف گلوکاراستاد عارف بلوچ کی رہائش گاہ پر فائرنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے کوشقلات میں بلوچی زبان کے معروف گلوکار استاد عارف بلوچ کی رہائش گاہ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

استاد عارف بلوچ نے فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نماز عشا کے بعد گاڑی پر سوار مسلح افراد نے کچھ کہے بنا ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی اور واپس گاڑی پر سوار ہو کر فرار ہوگئے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نشہ کی حالت میں تھے جنہوں نے استاد کی گھر کے سامنے آکر مغلظات بکے اور اس کے بعد فائرنگ کی جس سے محلہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

استاد عارف گذشتہ کئی سالوں سے بلوچی میوزک کے ایک قد آور نام کے طور جانے جاتے ہیں۔ انہیں بلوچستان سمیت مغربی بلوچستان اور خلیجی ممالک کے علاوہ دنیا بھر میں جہاں بلوچ آباد ہیں شوق سے سنا اور پسند کیا جاتا ہے۔

استاد عارف اپنی موسیقی کے ابتدائی ایام سے لے کر آج تک مسلسل سننے والوں میں اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہیں جو اعزاز ہے۔

Share This Article