بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالیچہ سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکرجبری طور پرلاپتہ کردیا ہے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
بالیچہ سے فورسز نے گذشتہ شب 23 فروری کوایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا پ ہے۔
لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت مجیب ولد مراد جان کے نام سے ہوگئی ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجیب ایک درزی ہیں جنہیں فورسز نے اس کو دکان سے حراست میں لیکر لے گئے جس کی اب کوئی خبر نہیں ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نثاراحمد کے نام سے ہوگئی ہے جو ڈیرہ مراد جمالی کا رہائشی تھا۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔