کوئٹہ و قلعہ عبداللہ میں ٹرین و روڈ حادثے میں 9 ماہ کی بچی سمیت 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں ٹرین اور روڈحادثے میں 9 ماہ کی بچی سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے تھانہ سریاب کی حدود نیو اڈا کے قریب پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہو گیاجسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہو نے والا شخص نشے کا عادی معلو م ہوتا ہے۔

واقعے سے متعلق تحقیقات جا ری ہے ۔

دوسری جانب ضلع قلعہ عبداللہ کے علا قے ژڑہ بند کے قریب سڑک حادثہ میں 9ما ہ کی بچی ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

لیویز کے مطابق پیر کے روزضلع قلعہ عبداللہ کے علا قے ژڑہ بند کے قریب سڑک حادثہ میں 9ما ہ کی بچی ملالہ ولد محمد قاسم موقع پر ہلاک جبکہ خاتون بی بی تانیہ زوجہ محمد قاسم ،محمد قاسم ولد حقداد ،محیب اللہ ولد رحمت اللہ،کریم اللہ ولد نعمت اللہ زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹراما سنٹر میزئی اڈہ میںایمرجنسی روم میں فوری طبی امداد کے بعد کو ئٹہ ریفر کر دیا گیا جبکہ بچی کی نعش کو ایمبو لینس کے ذریعے کو ئٹہ روانہ کر دیا گیا ہے ۔

ہلاک بچی اور زخمیوں کا تعلق کو ئٹہ کے نواحی کے علا قے ہزار گنجی سے ہے۔

Share This Article