خاران میں فائرنگ سے غیر مقامی شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں فائرنگ سے ایک غیر مقامی شخص ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاران شہر کے بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹوپی فروخت کرنے والا ایک غیر مقامی شخص شدید زخمی ہوا جسے فوری سول ہسپتال خاران منتقل کردیا گیا جو ابتدائی علاج کےدوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوگئی ہے جو سندھ کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔

Share This Article