بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل نال کے علاقے صمند ایریا میں زمباد اور فرش گاڑی کے آپس میں حادثہ پیش آیا۔
زمباد ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا اور فرش والے گاڑی کے ڈرائیور وکلینر زخمی ہوئے ہیں۔
زمباد ڈرائیور کی لاش کو نال سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کے وقت دونوں گاڑیو ں میں آگ لگ گئی ۔
فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔
انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔