بلوچستان کے علاقے پنجگور اور سنجاوی میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
پنجگور کے علاقے میونسپل کمیٹی وشبود میں ایرانی ساختہ پیک اپ گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم موٹر سائیکل میں سوار ایک نوجوان ہلاک دو افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پنجگور وشبود میں ایرانی ساختہ دو ہزار پیک آپ گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل میں سوار ایک نوجوان ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔
لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
ہلاک نوجوان کی شناخت مہم خان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں حکمت اور ایک دوست شامل ہیں ۔
دوسری جانب سنجاوی میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے کے بعد ایک شخص ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
پوئی شریف سے سبی تبلیغی اجتماع جانے والی ایک پک اپ ڈاٹسن گاڑی کو غnzہ کے مقام پر حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہلاک جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال کواس منتقل کردیا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
حادثے کے بعد زیارت لیویز فورس کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔