سعودی عرب میں امریکا و روس مابین ہونے والے امن مذاکرات میں یوکرین شامل نہیں

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

امریکہ اور روس کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات میں یوکرین کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

بی بی سی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے لیے یوکرین کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

یوکرین کی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار نے بی بی سی کو بتایا کہ یوکرین سے جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں ان کے ملک کو ان مذاکرات میں حصہ لینے کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔

یوکرین کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی کیتھ کیلوگ کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب میں پیر سے شروع ہونے والے مذاکرات میں کائیو کی شرکت ہو گی مگر ذریعے کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات میں ان کے ملک کی طرف سے کوئی بھی وفد شریک نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ یورپین رہنماؤں کو بھی ان مذاکرات میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ اب جلدی میں فرانس کے صدر نے پیرس میں پیر کو اس موضوع پر کانفرنس طلب کی ہے۔

واشنگٹن نے یوکرین جنگ سے متعلق اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔

Share This Article