خضدار میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب ایک ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق سوزوکی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Share This Article