ضلع کیچ سے پاکستانی فوج نے متعدد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، جبکہ حراست بعد لاپتہ ہونے والا ایک شخص نیم زندہ حالت میں حراست سے بازیاب ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کونشکلات اور گردونواح میں پاکستانی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے بیس سے زائد افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے افراد میں سکندر ابراہیم، فرید ولد علی، عالم ولد چاکر، ستار، ظریف، درجان، بہادر کے دو کمسن بیٹے فراز بہادر، نور احمد بہادر، عبداللہ داد کے دو بیٹے کامران عبداللہ، عماد عبداللہ، حسن اور حسین کے دو بھائی، مقصود حسن، جابر حسن، درجان حسن، ظریف درمحمد، مصدق عیسی، زوہیر عبداللہ، سکندر ملا محمد علی، فضل تاج محمد، ابراھیم حاجی محمد کریم، فرید علی شامل ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے گرفتار کیئے جانے والے افراد جن کے حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہے میں اکثریت نوجوانوں کی ہے۔
گزشتہ روز پاکستانی فوج کے ہاتھوں کونشکلات سے حراست بعد لاپتہ ہونے ستار ولد الہی بخش نیم زندہ حالت میں حراست سے بازیاب ہوگیا بتایا جارہا ہے ستار کو پاکستانی فوج نے دوران حراست شدید تشدد کا نشانہ بنایا جسے علاج کے لئے کراچی منتقل کرنا پڑا ہے۔ تاہم اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔