پروم میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس میں پروم میں  پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم میں قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بناکر فورسز كو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

انہوںنے کہاکہ سرمچاروں نے آج 13 فروری کو دوپہر ڈیڑھ بجے پنجگور کے علاقے پروم میں کلیری کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کی چوکی کو دونوں اطراف سے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فورسز کو جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے کے بعد قابض فورسز نے متعدد مارٹر فائر کیے اور شدید فائرنگ کی تاہم سرمچار بحفاظت اپنے محفوظ مقامات پر پہنچ گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور ہمارے حملے بلوچستان کی آزادی اور قابض افواج کے مکمل انخلاء تک جاری رہیں گے۔

Share This Article