سبی کے سالانہ ثقافتی و تاریخی میلے کا آغاز کل ہو گا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں سبی کا سالانہ ثقافتی وتاریخی میلہ مویشیاں واسپاں 13فروری کو شروع ہوگا ۔

سبی کا سالانہ وثقافتی وتاریخی میلہ مویشیاں واسپاں 2025 کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

سبی میلہ مویشیاں واسپاں کا افتتاحی تقریب سردارچاکرخان ڈومکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں بلوچستان کے وزرا سمیت وفاقی وزرا سرکاری آفیسران شرکت کریں گے۔

سبی میلہ 2025 بلوچستان بھر میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے جس میں اندرون بلوچستان کے علاوہ دیگر صوبوں کے شہری شرکت کرتے ہیں ۔

سبی میلہ مویشیاں واسپاں میں نہ صرف مال مویشیاں بلکہ عوام کی تفریح کے لیے مختلف پروگرامات ترتیب دئیے جاتے ہیں۔

سبی میلہ میں کروڑوں روپے کا کاروبار ہوتاہے۔

سبی میلہ مویشیاں واسپاں میں پاکستان کی سب سے بڑی منڈی لگتی ہے جس میں بلوچستان و پاکستان بھرسے مالدار اپنی قیمتی اور نایاب جانوروں کی خریدوفروخت کرتے ہیں ۔

سبی میلہ مویشیاں میں زرعی نمائش دید کا مرکز ہوتاہے ۔

زرعی نمائش میں زراعت کے بارے میں آگاہی سمیت زراعت میں استعمال ہونے والی جدیدمشینری متعارف ہوتے ہیں۔

زرعی نمائش میں شہریوں کے لیے تفریح کے انتظامات سمیت مختلف اداروں کی جانب سے لگائے جاتے ہیں ۔

اسٹال سے شہری کئی معلومات حاصل کرتے ہیں ۔

سبی میلہ کے رونق میں اضافہ کے لیے سرکاری عمارات کو برقی قمقموں اور اور میلے کے داخلی وخارجی راستوں کو رنگ برنگی لائیٹوں سے سجایاجارہاہے ۔

سبی میلے کی اختتامی تقریب 17فروری کو ہوگا۔

سبی میلہ مویشیاں واسپان 2025 میں سیکیورٹی کے خاص انتظامات کیے جارہے ہیں جس سلسلے میں اضافی نفری طلب کرکے تعیناتی کا عمل شروع کردیاگیاہے ۔

سبی میلہ میں پولیس لیویز اور ایف سی کے جوان اپنے فرائض کی ادائیگی سرانجام دینگے۔

Share This Article