بلوچستان کے مختلف کوئٹہ ،وڈھ ،خضدار اور بارکھان میں گذشتہ روزبلوچ عسکریت پسندوں نے فورسزپوسٹوں کو حملوں کا نشانہ بنایا، اسلحات ضبط اور مشینریز نذرآتش کئے جبکہ بارکھان میں بارودی رنگ دھماکے ہوئے۔
ضلع خضدار کے علاقے وڈھ شہداء چیک پوسٹ پرعسکریت پسندوں نے حملہ کرکے سرکاری اسلحہ ضبط کرلئے۔
جن میں ایک پسٹل ایک کلاشنکوف اور 8 میگزین شامل ہیں ۔
لیویزنے واقعہ کی تصدیق کی ہے کہ شہداء چیک پوسٹ وڈھ پر تعینات اہلکارنماز تراویج میں مشغول تھے۔ اسی دوران 8 مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر دھاوابول دیا اور اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ ضبط کرلئے گئے۔
اسی طرح بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے کیچی بیگ تھانے پر دستی بم دھماکے سے تھانے کے اندر کھڑی گاڑی کو آگ لگ گئ۔
دستی بم پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا اور کھڑی گاڑی کو آگ لگ گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ادھر خضدار میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سنی عوامی ایریا میں تعمیراتی کمپنی ڈی بلوچ کے گاڑیوں اور مشینریز کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دیا۔
دریں اثنا بارکھان میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں کوئلہ کانوں پر معمور 2 پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگئے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بارکھان کے علاقے نوہشم میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پھٹنے سے کوئلہ کانوں کی سیکورٹی پر مامور 2 پرائیویٹ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کیئر ہسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا۔