بلوچستان میں بغیر رجسٹریشن کے غیر مقامی مزدوروں سے کام لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
اس سلسلے میں ضلع کیچ کی انتظامیہ نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے تحت تمام ٹھیکیداروں اور ایگزیکٹو ایجنسیوں کو متنبہ کیا گیاہے کہ وہ اپنے تمام غیر مقامی مزدوروں کو مقامی تھانہ میں رجسٹرڈ کریں۔
اعلامیہ کے مطابق بغیر رجسٹریشن کے غیر مقامی مزدوروں سے کام لینا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔