کوئٹہ سے نوجوان لاپتہ ،تربت سے لاپتہ نوجوان بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے ایک نوجوان لاپتہ ہوگیا جبکہ تربت سے ایک لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

کوئٹہ سے اتوار کی دوپہر اوستہ محمد جانے والا نوجوان فراز احمد بنگلزئی ولد نظام بنگلزئی سکنہ اوستہ محمد راستے میں لاپتہ ہوگیا ۔

اہلخانہ کے مطابق وہ اب تک گھر نہیں پہنچ پایا ہے جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں ،ان کا فون بھی بند جارہاہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے شاہی تمپ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار نوجوان سمیع اللہ بازیاب ہوگیا۔

سمیع اللہ ولد خلیل احمد پیر کی رات بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

ان کے اہل خانہ نے بازیابی کی تصدیق کی ہے۔

سمیع اللہ کو تربت کے علاقے شاہی تمپ سے 13 اکتوبر 2024سے فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا تھا۔

Share This Article