مستونگ میں ٹریفک حادثے میں 2 سگے بھائی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں مستونگ کے علاقے کوہ نور ہوٹل دتو موڑ پر افسوسناک ٹریفک حادثے میں ضلع پشین کربلا کے رہائشی دو سگے بھائی ہلاک ہوگئے۔

ہلکی بارش کے باعث سڑک پر پھسلن پیدا ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جاگری۔

حادثے میں سید حبیب اللہ اور سید محب اللہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد دونوں بھائیوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کیا جائے تاکہ ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔

Share This Article