بلوچستان کے علاقے دکی میں عسکریت پسندوں نے موبائل ٹاور کو نذر آتش کردیا۔
علاقائی ذرائع کے دعوے کے مطابق دکی میں جھالر کے مقام پر گذشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں ٹاور تباہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ شام 6 بجے کے قریب ہواجہاں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کونذر آتش کردیا۔
حملے کے نتیجے میں ٹاور مشینری سمیت تباہ ہوکر ناکارہ ہوگیا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کی جانب سے جاسوس ٹاور نصب کرنے کی وجہ سے ان ٹاوروں کو اکثر آزادی پسند تنظیمیں نشانہ بناتی ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔