گوادر میں کوسٹ گارڈ ہاتھوں نوجوان قتل، لواحقین کا لاش کے ہمراہ دھرنے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی ضلع و سی پیک مرکز گوادر کے علاقے گنز میں رات گئے پاکستان کوسٹ گارڈ نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کر دیا۔

نوجوان کی شناخت عبدالواحد ولد رمضان کے نام سے ہوگئی ہے۔

واقعہ کے ردعمل میں متاثرہ خاندان نے انصاف فراہمی کیلئے لاش کے ہمراہ کوسٹل ہائی وے پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ آج رات 2 بجے پیش آیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ جب تک ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہم لاش کوسٹل ہائی وے سور بندر کراس پر رکھ کر دھرنا دیں گے۔

انہوں نے بلوچ قوم سے اپیل کی ہے کہ اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ دیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں ماورائے عدالت قتلاور جبری گمشدگیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے آئے روز متعدد افراد لاپتہ ہو رہے ہیں جبکہ متعدد افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔

Share This Article