بلوچستان کے علاقے مستونگ میں عسکریت پسندوں نے پاکستانی فورسزحملہ کیا ہے اور گریشہ میں نامعلوم مسلح افراد نے عسکری تعمیراتی کمپنی پر حملے کے بعدتما م مشینریز نذرآتش کردیئے جبکہ کوئٹہ میں ایک نجی کمپنی کے چوکیدار کو قتل کردیا گیاہے۔
مستونگ میں جمعرات کی رات نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کیڈٹ کالج کے قریب فورسز پر دستی بم حملہ ہوا ۔
کہا جارہا ہے کہ فورسز پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ شاہراہ پر ناکہ بندی میں مصروف تھے کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر دستی بم پھینک دیا ۔
واقعہ کے فوری بعد فورسز نے جائے وقوعہ کو سیل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب خضدار کے علاقے گریشہ جاورجی میں ایک تعمیراتی کمپنی پر مسلح افراد نے گذشتہ روزمغرب کے وقت حملہ کرکے وہاں موجود تمام مشینری کو آگ لگا کرکے تباہ کردیا۔
دریں اثنابلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میںگذشتہ روزپیر محمد روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار وںکی فائرنگ سے ایک 55سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کے بعدحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لاش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
کہا جارہا ہے کہ ہلاک شخص ایک نجی کمپنی کا چوکیدار تھا جو نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جارہا تھا۔