کوئٹہ میں فائرنگ اور چمن میں گیس لیکیج سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں فائرنگ اور چمن میں گیس لیکیج سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جمعرات کوکوئٹہ کے علا قے رئیسانی روڈ پر موٹرسائیکل سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار گل احمد نامی شخص موقع پر ہلاک ہو گیا جسے فوری طورپرہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی۔

بعدازاں ہلاک ہو نے والے شخص کے ورثاء نے لاش سول ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا جس کے باعث جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو ئی۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ ملزمان کی گرفتار ی تک احتجاج جاری رہے گا ۔

دوسری جانب چمن میں کسٹم کالونی میں واقع کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے کسٹم انسپکٹر دم توڑ گیا ہے۔

کسٹم ہائوس چمن میں رہائشی کالونی میں واقع کمرے میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے کسٹم انسپکٹر منصوراحمد دم توڑ گئے ہیں جن کی نعش کوسول ہسپتال چمن منتقل کردیا گیاہے ۔

متوفی کا تعلق کراچی سے ہے جن کا کچھ عرصہ قبل چمن تبادلہ ہواتھا ۔

متوفی کی نعش لواحقین کے حوالے کرنے کیلئے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔

Share This Article