ریاستی ڈیتھ اسکواڈ ہاتھوں بلوچ خاتون کے اغوا کیخلاف 2 مقامات پر دھرنا جاری ہے، ماہ رنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے خضدار سے گذشتہ شب ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے خاتون کے حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہلکاروں نے گزشتہ رات خضدار سے عاصمہ بلوچ نامی ایک بلوچ خاتون کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عاصمہ کے لواحقین نے خضدار میں دو مقامات پر دھرنا دے رکھا ہے، جہاں ان کی والدہ قرآن ہاتھ میں لیے بیٹھی ہیں۔

https://twitter.com/MahrangBaloch_/status/1887473406477504724

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈ نے بلوچستان میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ فوج اور خفیہ اداروں کی سرپرستی میں یہ عناصر کسی بھی گھر میں گھس کر سفید پوش شہریوں کی عزتِ نفس کو پامال کرتے ہیں۔

بی وائی سی رہنما کا کہنا تھا کہ میں خضدار کے عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس جبر کے خلاف آواز بلند کریں اور عاصمہ کے خاندان کے دھرنے میں شرکت کرکے ان کا ساتھ دیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article