خضدار: خاتون کی جبری گمشدگی کے بعداحتجاجاً قومی شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک خاتون کی جبری گمشدگی کے بعدلواحقین و علاقہ مکینوں نے احتجاجاً قومی شاہراہ کو بلاک کردیا ۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گذشتہ شب خضدار میں سبزی منڈی کے مقام پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے رات کے 2 بجے پولیس لائن پر واقعہ ایک گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ایک خواتین کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے جبکہ دیگر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

واقعہ کے ردعمل میں متاثرہ خاندان اور علاقہ مکینوں نے صبح 4 بجے کے قریب سنی سبزی منڈی پہنچ کر مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لیے بند کر دیا۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس چکے ہیں۔

قومی شاہراہ بلاک کرنے والے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ خضدار شہر سے اغواہ شدہ خاتون کو بازیاب کرکے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے بصورت دیگر قومی شاہراہ بند رکھا جائے گا۔

شاہراہ کو بند ہوئے دس گھنٹے گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کوئی پیش رفت یا مظاہرین ان کے مطالبات پر اب تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ضلعی انتظامیہ خواتین کی بازیابی کو یقینی نہیں بناتی، احتجاج جاری رہے گا اور سڑک نہیں کھولی جائے گی۔

بعض ذرائع بتارہے ہیں کہ اغوا کاروں کا تعلق پاکستانی فوج کے حمایت یافتہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈسے ہے ۔

Share This Article