بلوچستان کے علاقے پنجگور میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے زبیدہ جلال روڈ پر گولیوں سے چھلنی ایک نعش برآمدہوئی ہے۔
پنجگورسے اطلاعات ہیں کہ ٹا گری کے علاقے میں پک اپ گاڑی الٹنے سے محمد جان ولد محمد عیسیٰ نامی ایک شخص ہلاک جبکہ راشد ولد ظہور احمد نامی شخص زخمی ہو گیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں زبیدہ جلال روڑ پر زیارت کور اور آزیان کے قریب ایک کی نعش برآمد ہوئی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
لاش کی شناخت عدنان ولد عبدالواحد کے نام سے ہوگئی ہے۔
لیویز فورس نے نعش تحویل میں لے کر ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا۔