امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران پر پابندیوں سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انھیں پہلے بھی پابندیاں عائد کرنا پسند نہیں تھا اور وہ ایران کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے خوبصورت عوام کے ساتھ ’ایک زبردست ڈیل‘ کرنا چاہیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ان کے کئی امریکی ایرانی دوست ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ’تباہ کن صورتحال‘ سے بچنا چاہتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ لیکن وہ کسی صورت ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔