بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور لسبیلہ میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات و واقعات سے پولیس اہلکا ر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
بلوچستان کے مرکزی شہرکو ئٹہ کے ریڈ زون میںتیز رفتار ٹرک پولیس اہلکار کو کچلتے ہوئے ریڈ زون کے گیٹ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں اہلکار موقع پر ہلاک ہو گیا۔
پو لیس نے کا رروائی کر تے ہو ئے کم عمر ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زرغون روڈ پر تیز رفتار ٹرک پو لیس اہلکار کو کچلتے ہو ئے ریڈ وزن کے گیٹ سے جا ٹکرا یا جس کے نتیجے میں پولیس کی اسپیشل برانچ کا آپریٹر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ سولہ سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے سول لائن تھانہ منتقل کر دیا ہے ۔
دوسری جانب لسبیلہ کے علاقےجھاؤ کراس کے مقام پر مسافر کوچ ٹائر برسٹ ہونے کے سبب الٹ گئی۔
حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو کے مطا بق نعشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہلاک افراد کی شناخت ماسٹر ثناء اللہ اور رحیم کے نام سے ہوگئی ہے ۔
کوچ کوئٹہ سے کراچی جاری تھی جھاؤ کراس کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔
پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔