خاران سے فورسز ہاتھوں نوجوان جبراً لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت مبارک سیاپادکے نام سے ہوگئی ہے جو راسکو لوس کا رہائشی بتایا جاتا ہے اور درزی کی دکان چلاتا ہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کو فورسز نے خاران گرلز شاپنگ بازار سے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جس کے حوالے سے اب کوئی خبر نہیں ہے ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ مبارک سیاپاد کو اس وقت جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے دکان میں بیٹھا تھا۔

عینی شاہدین کا کا کہنا ہے کہ فورسز اہلکار 3 گاڑیوں میں آئے جوکہ سول ڈریس میں تھے۔

Share This Article