بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات میں پولیس چوکی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے یکم فروری رات سات بج کر پینتالیس منٹ کو قلات سٹی میں قائم ہائی اسکول کے امتحانی ہال کے قریب قائم پولیس چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ریاستی پولیس کو جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی افواج کی ہمنوائی سے گریز کریں ورنہ دشمن جیسا برتاو کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فورسز اور ان کے ہمنواؤں کو نشانہ بنانے کا عزم کرتی ہے۔