قلات میں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ، گیس بدستور غائب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں خون جما دینے والی سردی سے معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے،درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گیس بدستور غائب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت منفی8 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شدید سردی میں بھی گیس مکمل غائب ہے، لوگ ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔

قلات میں شدید سردی سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، پانی کی پائپ لائنیں جمنے سے پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔

عوام کا کوئی پرسان حال نہیں عوامی منتخب نمائندے خود علاقے سے باہر انہیں ہر سہولت میسر ہیں مگر غریب عوام بے یار و مددگار پڑے ہیں۔

دوسری جانب مہنگائی کے دور میں ایل پی جی گیس و سوختنی لکڑی بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہے۔

عوامی حلقوں نے گیس بحران کے فوری خاتمے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Share This Article