بلوچستان بھر سے فورسز ہاتھوں مزید 11 افراد جبری لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان بھر سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں مزید 11 افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جنہیں نوشکی ،کوئٹہ اور مشکے سے اٹھایاگیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 28 فروری کی شب فورسز نے نوشکی کے علاقے کلی جمالدینی سے دو بھائیوں عدنان اور ابرار جمالدینی ولد اکبر جمالدینی کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

جبکہ بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے ایک طالب علم اور ضلع آواران کے تحصیل مشکے کے مختلف علاقوں سے فورسز نے9 افراد کو جبری لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت مومن ولد اسلم، کامران ولد محمد عالم، معراج ولد نیاز محمد، زھیر ولد نیاز محمد ساکنان شریکی مشکے ، سیف ولد کامریڈ لطیف سکنہ میوار ،صفدر ولد عنایت سکنہ نوکجو مَشکے، قمرالدین ولد دوستین ، وشدل ولد قادر داد ،دوستین ولد قادر داد ساکنان تراتدان مشکے ،کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

بتایا جارہاہے کہ مذکورہ 9 افراد کو فورسز نے گزشتہ ماہ 28 فروری اور یکم مارچ کو مختلف جگہوں سے چھاپوں کے دوران حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔

Share This Article