پسنی میں رکشہ چلانے والا نوجوان قتل ،لاش جڈی ہور سے برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر و ضلع گوادر کے تحصیل پسنی میں ایک نوجوان کوقتل کردیا گیا جس کی لاش جڈی ہور سے برآمدہوئی ہے۔

نوجوان کی شناخت طِلا ولد سفر کے نام سے ہوگئی ہے جو پسنی کے علاقے ریکپشت وارڈ نمبر 7 کا رہائشی بتایا جاتاہے۔

پولیس کے مطابق نوجوان کوگذشتہ شب جڈی ہور کے مقام پر نامعلوم افراد نے قتل کرکے اس کے نعش پر مٹی ڈال دی جبکہ اس کے جیب میں موجود موبائل اور موٹر سائیکل جائے وقوعہ سے نہیں ملے۔

پولیس نے نعش اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کے پاس کچھ بھی موجود نہیں تھا ،قتل کی وجوہات معلوم کررہے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق، گردن پر گہرے زخم کا نشان ہے ،لگتا ہے قریب سے گولی ماری گئی ہے۔

لواحقین کے مطابق مقتول جمعرات کی شام کو گھر سے نکلا تھا اور اس کا نمبر بند جا رہا تھا ۔

فیملی کے مطابق، موٹر سائیکل، پیسے اور موبائل فون غائب ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے اور نامعلوم ملزم کی تلاش جاری ہے ۔

Share This Article