کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہرکوئٹہ میں علی الصبح کام سے گھر واپس جاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا۔

بلوچستان کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کی پبلک ریلیشن افسر رابیعہ طارق نے بتایا کہ پولیس اہلکار محبوب شاہ منو جان روڈ کے راستے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ مشتبہ افراد نے انہیں گولی مار دی۔

رابیعہ طارق نے بتایا کہ ملزمان پولیس اہلکار کے گھر کے سامنے گھات لگا کر بیٹھے تھے، جو فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ محبوب شاہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی، ان کی لاش اہل خانہ کے حوالے کرنے سے قبل ہسپتال منتقل کی گئی، جن کی نماز جنازہ کوئٹہ سول لائنز میں ادا کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اہلکار نے شہر میں ایک ہاؤسنگ اسکیم میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اپنی ڈیوٹی مکمل کی تھی۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article