بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا اور ڈیرہ بگٹی میںایک شخص نے خود کشی کرلی جبکہ اوستہ محمد سے نعش برآمدہوئی ہے۔
قلعہ عبداللہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے ۔
ضلع قلعہ عبداللہ کے علا قے کلی ماچکہ میں مسلح شخص نے فا ئرنگ کر کے اپنے چچازاد بھا ئی ندامحمد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔
مقتول کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقتول کو ئٹہ کرا چی روٹ پر گاڑی چلا تا تھا اور 4ما ہ قبل مستونگ میں ڈاکوئو ں کی فا ئرنگ سے بھی شدیدزخمی ہو ا تھا ،واقعہ سے متعلق لیویز نے مزید کا رروائی شروع کر دی ہے ۔
دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔
ڈیرہ بگٹی سوئی کے علاقے کچی کینال کی شاخ نمبر 8 میں لعل جان ولد دودا بگٹی نامی شخص نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے مالی وسائل سے مالا مال ڈیرہ بگٹی کے باسی بے روز گاری سے تنگ آکر خود کشیاں کررہے ہیں۔
دریں اثنا اوستہ محمد میں بائی پاس بلوچ ہوٹل کے قریب ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔
لاش کی شناخت لاڑکانہ کے علاقہ ٹھوپ چوسول کے رہائشی سید وزیر شاہ ولد سکندر شاہ کے نام سے ہوگئی ہے ۔
کہا جارہا ہے اسے قتل کرکے لاش پھنک دی گئی ہے۔
پولیس نے لاش قبضہ میں لیکراسپتال منتقل کیا اوران کے ورثا کو اطلاع دی۔
ورثا کا کہنا تھا کہ سید مریدوں کے پاس آیا تھا ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ،ہمیں انصاف چاہیے۔