پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ( پیکا) ترمیمی بل کو دھوکا قرار دے دیا۔
ایک بیان میں پی ایف یوجےکی جانب سے پیکا ایکٹ 2016 میں ترامیم کی مذمت کی گئی ہے۔
پی ایف یو جےکا کہنا ہےکہ پیکا ایکٹ میں یہ ترامیم وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کی جانب سےدھوکا ہے۔
پی ایف یوجے کا کہنا ہےکہ پیکا ایکٹ میں ترامیم غیر ضروری اور آئین کی روح کے خلاف ہیں، یہ ترامیم ملک میں میڈیا، سوشل میڈیا اور صحافتی برادری کو دبانےکی دانستہ کوشش ہیں۔
خیال رہےکہ وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔