بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گومازی میںپاکستانی فورسز ہاتھوں نے ایک نوجوان کو جبراً لاپتہ کردیا جبکہ تمپ میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
گومازی میں فورسز نے چھاپہ مارکر ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت فہد ولد رشید کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب تمپ کے علاقے میر آباد میں زمباد گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کریم بخش ولد لشکران سکنہ رود بن بلوچی بازار کے نام سے ہوگئی۔