بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میںکہا ہے کہ پاکستان میں کہیں بھی بلوچوں کی جانیں محفوظ نہیں ہیں اور اسلام کے نام نہاد چیمپئن بھی اب مقدس مقامات سے نوجوانوں کو اغوا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حسیبہ قمبرانی خاندان کافی عرصے سے ریاستی انتقامی کارروائیوں کا شکار ہے، اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کبھی نہ ختم ہونے والا ہے۔ اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے، زبردستی غائب نہ کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ابرار اور جواد بلوچ اور جبری طور پر لاپتہ کیے گئے تمام لوگوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہوں۔ ریاست اس گھناؤنے جرم کو روکے۔ بصورت دیگر، اثرات شدید ہوں گے۔
حسیبہ قمبرانی نے بھی ایکس پر اپنے چند پوسٹ میں حالیہ جبری گمشدگی کے شکار اپنے بھائی جواد قمبرانی اور کزن ابرار قمبرانی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ پھرہمیں پریس کلبوں کےسامنے خیمہ زن ہونےسےبچایاجائےمیرےبھائی جوادقمبرانی اور ابرار قمبرانی کوانسانی اذیت سےبچانےمیں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ چند دن پہلے میرے بھائی جواد قمبرانی اور کزن ابرار قمبرانی کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔ جواد کو اس سے پہلے بھی جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا۔ ہم شدید تکلیف اور کرب سے گزر رہے ہیں۔ جواد اور ابرار سمیت تمام بلوچ مسنگ پرسنز کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
حسبہ قمبرانی نے کہا کہ پاکستانی خفیہ اداروں نےایک بار پھر ھمارے گھرمیں ماتم مچادی ۔میرےبھائی جواد قمبرانی اور میری کزن ابرار قمبرانی کو نامعلوم لوگ گن پوائنٹ پر اٹھا کر لے گئے جو تا حال لاپتہ ہیں۔ آج ایکس پرہم انکی رہائی کےلئے مہم چلارہے ہیں تمام دوستوں سے اپیل ہے میرےبھائیوں کی ریائی کےلئےآواز اٹھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی جواد قمبرانی کو 17 جنوری 2025 کو سیون شریف دربار سے جبراً لاپتہ کر دیا گیا۔ اس سے قبل 12 جولائی 2024 کو بھی کوئٹہ پولیس نے بلا جواز لاپتہ کیا تھا۔ گزشتہ تین دنوں سے جواد کی کوئی اطلاع نہیں مل رہی، جس سے ہمارا خاندان شدید پریشانی کا شکار ہے۔
حسیبہ قمبرانی نے مزید کہا کہ جبری گمشدگیاں نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بلکہ یہ ریاستی جبر کی ایک ہولناک شکل ہیں جس کا مقصد خوف اور دباؤ پیدا کرنا ہوتا ہے۔ جواد قمبرانی اور ابرار قمبرانی کی جبری گمشدگی ایک المناک واقعہ ہے. انصاف اور آزادی کیلیے اجتماعی جہد ضروری ہے۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی کہ آج ایکس پرمیرےبھائی جوادقمبرانی اور کزن ابرار قمبرانی کی باحفاظت بازیابی کیلئےشروع ہونےوالی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔ یہ مہم شام 6 سے شروع ہوگی اور 11 بجے تک چلے گی اور اس کا پیش ٹیگ #ReleaseQambraniBrothers ہے۔ آپ سب کی حمایت ضروری ہے تاکہ ہماری آواز بلند ہو سکے۔