بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد، دکی ،منگچر اور چاغی میں فائرنگ اور دیگر حادثات و واقعات سے بچہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
اوستہ محمد میں شعبان خان دشتی نامی شخص کو مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
وہ اوستہ محمد میں گوٹھ ریحان واہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔
علاقائی ذرا ئع کا کہنا ہے کہ شعبان دشتی کو اوستا سے گڑھی خیرو جاتے ہوئے محراب پور کے قریب مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
کہا جارہا ہے کہ وہ کار گاڑی میں کسی کام سے گڑھی خیروجا رہا تھا کہ دشمنی کے بھینٹ چڑھ گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آورکا تعلق جمالی قبیلہ سے ہے ۔نصیر آباد میں قبائلی دشمنیاں بے پناہ ہو گئیں کوئی محفوظ نہیں۔
پولیس نے مقتول کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کیا۔
دکی میں نامعلوم افراد کی لونی علاقے مرجان زئی میں فائرنگ سے صمند خان ولد محمد دلوش مری بلوچ نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
واقع کے بعد مقامی انتظامیہ موقع وارداتپرپہنچ کر نعش تحویل میں لیکر شواہد اکھٹے کرکے نعش ہسپتال منتقل کر دیا ۔
اسی طرح خالق آباد منگچرمیں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ پر رحیم آباد کے ایریا میں مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں مزدا ٹرک موٹر سائیکل سوار پر گر گیا جس سے موٹر سائیکل سوار عزیز احمد ولد حاجی عبداللہ لانگو سکنہ چاہِ مست موقع پر ہلاک ہوگیا۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
دریں اثنا چاغی میں ڈرم بازار کے قریب 12 سالہ اکرام اللہ ولد عبدالقادر بارانی پانی کے کھڈے میں ڈوبنے سے ہلاک ہوگیا۔
قریبی دکانداروں نے نعش نکال کر اسپتال پہنچایا دیا ۔