بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں عدالت روڈ اور نیول کالونی حب ریور روڈ پر دو مختلف حادثات وواقعات میں3 افراد ہلاک ہوگئے
ایک نوجوان بجلی کا کرنٹ سے ہلاک ہواجبکہ 2 افرادنیول کالونی شارجہ مال کے قریب ٹریفک حادثے میں جان سے گئے ۔
چھیپا ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حب ریور روڈ نیول کالونی شارجہ مال کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
نعشیں کو چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا جہاں پر متوفین کی محمد اکبر ولد شیر محمد اور جمیل ولد فیض محمد کے نام سے شناخت ہوئی ۔
مزید برآں جمعہ کے روز عدالت روڈ حب میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے عبدالغفار کمبوہ نامی نوجوان ہلاک ہو گیا۔