بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو بچوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ ایک بازیاب ہوگیا۔
گومازی سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ شب فورسز نےیوسف ولد قاسم اور شاہو ولد حبیب نامی 2 کمسن بچوں کو حراست میں لیاتھا ۔
جن میں بعدازاں یوسف قاسم کو چھوڑ دیا گیا اور شاہو حبیب کو اپنے ساتھ لے گئے جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں بچے کھیتوں میں اپنے بھائیوں کیلئے کھانا پہنچانے گئے تھے کہ واپسی پر انہیں فورسز نے حراست میں لیا تھا۔
دوسری جانب نگور باہوٹ چات سے فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار گلاب بوہیر نامی ایک نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔
واضع رہے کہ گلاب بوہیر کوگذشتہ سال 7 دسمبر 2024 کو ایک اور ساتھی وارث ابراہیم کے ساتھ جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن وارث ابراہیم تاحال بازیاب نہیں ہوسکا۔