کوئٹہ : ہیلتھ گرینڈ الائنس کے چیئر مین گرفتار، ینگ ڈاکٹرز کا سروسز سے بائیکاٹ کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں سو ل لائن پولیس نےہیلتھ گرینڈ الائنس کے چیئر مین ڈاکٹربہار شاہ و دیگر کے خلاف ڈی جی ہیلتھ پر حملے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطا بق ڈاکٹر بہار شاہ پر ڈی جی ہیلتھ پر لوہے کے راڈ سے حملہ کرنے کا الزام ہے۔

دوسری جانب ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر صبور کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں موجود ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے تمام یونٹ کے آرگنائزرز، ممبران، تیاری پکڑے، فارم 47 کی سرکار نے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ کو گرفتار کرلیا ہے اگر ان کو ایک گھنٹے کے اندر اندر رہا نہ کیا گیا توبلوچستان بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سروسز سے بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی نقصان کی صورت میں تمام تر ذمہ داری فارم 47 منسٹر ہیلتھ بخت محمد کاکڑ، سیکرٹری اور ڈی جی ہیلتھ پر ہوگی۔

Share This Article